عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

بارش اور برفباری

محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جس کے باعث 09 سے12 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے۔

ہرنائی میں بارش اور سیلاب کی باعث ایمرجنسی نافذ، شاہراہیں اور رابطہ پل متاثر

اس کے علاوہ صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ساہیوال اور اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

09 اور 10 جولائی کو کشمیر، مری، گلیات،پشاور، مردان، کرم، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ، لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں