نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

شرح سود میں اضافہ ہونا تھا، مہنگائی بڑھے گی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، کے الیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے چارج کیا جائے گا جب کہ اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارج کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی، وزیر توانائی

اعلامیے کے مطابق نیپرا نے 4 جولائی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نے اس سے قبل ملک کے دیگر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔

بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں