ادارے اور سیاسی جماعتیں دونوں سیاست کر رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو کالیں آرہی ہیں، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ادارے اور سیاسی جماعتیں دونوں سیاست کر رہے ہیں، ہمارے سرگرم کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹیلی فون کالیں آ رہی ہیں۔

رانا ثنااللہ کیساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا، فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے عسکری قیادت پر کوئی بات نہیں کی،عمران خان نے نام لے کر فوج کے خلاف  بات نہیں کی، کچھ حقائق ہیں انہیں مد نظر رکھتے ہوئے راستہ نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، پنجاب میں پولیس کا بد ترین استعمال کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز بڑے بڑے پیکیجز کا اعلان کررہے ہیں، پاکستان کے تمام میڈیا کی نظر ان20 سیٹوں پر ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جہاں ووٹنگ کی شرح زیادہ ہو وہاں دھاندلی مشکل ہوتی ہے، 2018 میں پارٹی کمزور تھی اب ایسا نہیں ہے، اس وقت تمام امیدوار تجربہ کار ہیں، ڈسکہ کے علاوہ انہوں نے کوئی الیکشن ہی نہیں لڑا، مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، یہ الیکشن تمام انتخابات سے مختلف ہوں گے۔

غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو عمران خان خود لیڈ کررہے ہیں، شیخوپورہ کے حلقے میں 26 ہزار ووٹ نیا شامل ہوا اور10 ووٹ نکالا گیا ہے، الیکشن ہم نے ہر صورت لڑنا ہے، ن لیگ نے لوٹوں کو ٹکٹ دیا ہے، ورکرز اس کا ساتھ نہیں دیں گے، ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے ن لیگ کو دھاندلی نہیں دھاندلا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ چودھری سرور، جہانگیر ترین اور علیم خان کے جانے سے پارٹی میں خلا پیدا ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب اپنے شوہر کی کمپنیوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں، ریلیف دینے اور فراڈ کرنے میں فرق ہونا چاہیے،

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ اور حمزہ شہباز لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں، ایک بلب جلائیں تو مہینے میں 100 یونٹ گر جائیں گے، سب کو پتہ ہے یہ ریلیف نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے اسے نہیں ماننا۔

الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک میرے دوست ہیں، انہیں گندہ کیا جا رہا ہے، یہ لوگوں کو استعمال کرکے ٹشوپیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں