بالی ووڈ اداکار اور کانگریسی رہنما راج ببر کو دو سال قید کی سزا

بالی ووڈ اداکار اور کانگریسی رہنما راج ببر کو دو سال قید کی سزا

لکھنؤ: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کانگریسی رہنما راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ممتاز اداکار کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

گولیوں سے نہیں تو دھماکے میں مار ڈالو، سدھو موسے والا کے قاتل کا انکشاف

ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ راج ببر کو 1996 کے ایک کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارت کے سابق ایم پی، ایم ایل اے اور کانگریسی رہنما راج ببر کو  سرکاری فرائض میں مداخلت کرنے اور جسمانی حملہ کرنے میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سے سیاستدان بننے والے راج ببر کو قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 8500 روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ راج ببر کو جس وقت عدالت نے سزا سنائی اس وقت وہ موجود تھے۔

نوجوت سنگھ سدھو اب بطور کلرک کام کریں گے

اداکار راج ببر کو 1996 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک سرکاری افسر سے بدتمیزی کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ اس وقت وہ سماج وادی پارٹی میں تھے اور لکھنؤ سے الیکشن لڑ رہے تھے جب کہ یہ واقعہ 2 مئی 1996 کو پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں