الزامات ،معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست کا حصہ ہیں، مریم اورنگزیب

الزامات ،معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست کا حصہ ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بزدار پر عمران اور بشریٰ کا اتفاق تھا کیونکہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا۔

کوئی بیک ڈور رابطے نہیں،نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ الزامات ،معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے محب وطن افراد کو غداری سے جوڑنا بشریٰ بی بی کا وژن ہے۔

عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور خلاف ورزی کی، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ عمران خا ن کے جرائم کی ناقابل تردید شہادت ہے۔


متعلقہ خبریں