لوگوں کے منہ سے نوالہ تم نے چھینا ہے، پنجاب تمہیں معاف نہیں کریگا، مریم نواز


شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب غریب ہوگیا، بشریٰ بی بی اور فرح خان کے بچے امیر ہو گئے، پنجاب کو لوٹ کر یہ راتوں رات فرار ہوگئے۔

امریکہ نے میر صادق اور میر جعفر کے ساتھ مل کر منتخب حکومت گرائی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے شیخوپورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف نے ملک کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا تھا، اس باربھی ن لیگ عوام کو بحرانوں سے نکالےگی۔

انہوں نے کہا  کہ حمزہ شہباز نے 100 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا، یہ عدالت میں چلا گیا ہے کہ غریب کی مفت بجلی کو روکا جائے لیکن 17 جولائی کے بعد عوام کی بجلی فری دیں گے۔

مریم نواز نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ بتا رہا ہے کہ 17 جولائی کو شیر آ رہا ہے، حدنگاہ تک لوگ ہی لوگ ہیں مجھے کرسی نظر نہیں آرہی ہے، شیخوپورہ میں آج ہر قدم پر جلسہ ہورہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ چند دن پہلے یہاں پر کون آ کر جلسی کر کے گیا تھا؟

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ آج کل وہ ٹی وی پر وہ آکر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے لیکن ڈیڑھ گھنٹے میں ڈیڑھ منٹ بھی نہیں بتا سکتا کہ پنجاب والو! میں نے آپ کی کیا خدمت کی ہے؟ گالیاں نکالنے والے کو اس سے بڑی گالی کیا ہوگی کہ وہ چارسال میں اپنے چار کام نہیں بتا سکتا؟

الزامات ،معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست کا حصہ ہیں، مریم اورنگزیب

مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولے اور الزامات لگائے بغیر آپ کی روٹی ہضم نہیں ہوتی، کبھی عوام کو یہ تو بتا دو چارسال میں عوام کی کیا خدمت کی ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا عمران خا ن نے شیخوپورہ میں ایک بھی منصوبہ لگایا؟

انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ انڈر پاس، یہ سڑکیں بھی نواز شریف نے بنائی ہیں، عمران خان کی وجہ سے ہمیں بجلی مہنگی کرنی پڑی، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، عوام جانتےہیں مہنگائی کس کی وجہ سے ہے، مہنگائی عمران خان کے 4 سالہ ظلم کی وجہ سے ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کے منہ سے جو نوالہ تم نے چھینا ہے پنجاب تمہیں معاف نہیں کرے گا، یہ پنجاب کے جس حلقے میں ووٹ مانگنے جائے اس سے پوچھنا پنجاب سے دشمنی کیوں کی؟

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صرف پنجاب کے لیے نہیں پورے پاکستان کیلئے آٹا سستا کیا، شیر پر بھروسہ رکھنا مہنگائی میں کمی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں،آنے والے چند دنوں میں شہباز شریف عوام کو بڑا ریلیف دیں گے۔

عمران خان کو اس لیے ہٹایا گیا کہ اسرائیل سے دوستی، بھارت سے تجارت نہیں کر رہا تھا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! سن لو، تم کچھ بھی کر لو نواز اور شہباز شریف غریب عوام کا گھر روشن کریں گے، تمہارے چودہ طبق بھی روشن کریں گے، عمران خان نے مسلم لیگ ن پر جھوٹے الزامات لگائے،پنجاب کے عوام 17 جولائی کو ان کی سیاست دفن کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا، وزیراعظم ہاؤس کو بلیک میلنگ کا اڈہ بنا دیا، ویڈیو کےذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا، ایک خاتون عمران خان کے پاس انصاف کیلئے گئی تھی، عمران خان نے خاتون کی ویڈیو اپنے پاس رکھ لی۔

جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے ہوں، انہیں ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی، شہباز شریف

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی، چند ماہ میں ن لیگ عوام کو بحرانوں سے نکال لے گی۔


متعلقہ خبریں