ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا


نیویارک: ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایلون مسک نے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کیے جانے پر معاہدہ ختم کیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے  یہ بھی دلیل دی گئی کہ ٹوئٹر کے 2 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد ٹوئٹر کے شیئر 6 فیصد گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

ٹوئٹر کے چیئرمین نے ایلون مسک کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان  44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔


متعلقہ خبریں