کراچی: بارش کے دوران مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق


کراچی: شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کے باعث اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان رحمان کی ہلاکت ہوئی جبکہ منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے 23 سالہ رقیب جاں بحق ہو گیا۔ لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 38 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ کورنگی مہران ٹاؤن میں کام کے دوران 25 سالہ عبدالخالق جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

اس کے علاوہ نارتھ کراچی ارسلان ہومز میں ایک گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا جس کی شناخت 13 سالہ مزمل ولد مظفر کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 7 اموات

کورنگی 100 کواٹرز کے قریب گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد علی سوسائٹی میں پی ایس او پمپ کے قریب کرنٹ لگنے سے 15 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

ادھربلوچستان میں اب تک بارش سے 60 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے نے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ بلوچستان میں مون سون بارش کا اسپیل 10 جولائی کے بعد بھی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ عوام حکومتی سرگرمیوں سے نالاں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں