سری لنکا: مظاہرین کا صدارتی محل پر دھاوا، صدر فرار


کولمبو: سری لنکا میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا، سری لنکا کے صدر گوتابیا راجا پکسا رہائش گاہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر راجا پاکسے کے ملک سے فرار کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جبکہ حکومت نے دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا، جہاں وہ صدارتی محل کے ڈائیننگ روم میں داخل ہو گئے اور محل کے کمروں اور راہ داریوں میں صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں آج حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ مظاہرین صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےآنسو گیس فائر کی اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔ طلبہ نے احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف نعروں پر مبنی کتبےاور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ ملک کی ابتر اقتصادی صورت حال کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں