شہباز گل نے احسن اقبال کو جعلی پروفیسر قرار دے دیا

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو جعلی پروفیسر قرار دے دیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے آج تہذیب اور اخلاق کی بات کی جب کہ انہوں نے عورتوں اور بچوں کے بارے میں نازیبا زبان کا استعمال کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف اورراناثنااللہ کے کہنےپرماڈل ٹاؤن میں گولیاں برسائی گئیں، کیاگلوبٹ کی تربیت عمران خان نے کی تھی؟

اتنا لیٹ نہ ہوجائے کہ ہم یا کوئی اور آ کر ملک سنبھال نہ سکے، شہباز گل کا انتباہ

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے25 جون کو شہریوں پر تشدد کروایا، فیصل آباد میں ہمارےکارکن کوگولیاں مارکرشہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال لوگوں کوچائےچھوڑنےکاکہہ کرخودامپورٹڈکافی پینےچلےگئے۔


متعلقہ خبریں