شعیب اختر کی شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احرام میں ملبوس راولپنڈی ایکسپریس  جمرہ کبریٰ (بڑے شیطان) کو کنکریاں مارہے ہیں۔

بڑے شیطان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کو چھوڑنا نہیں ہے۔ مزید کہا کہ کنکریاں مارنے کی رفتار سو میل فی گھنٹہ ہے یا نہیں مگر غصہ بہت ہے۔

خیال رہےکہ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے حج ادا کر رہے ہیں۔

اس دوران وہ گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز میں شیئر کرتے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں