عمران خان بے ساکھیوں کے سہارے آئے تھے،اب کوئی مستقبل نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بےساکھیوں کے سہارے آئے تھے اور اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پرعوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور سندھ کے ہر ضلع میں بارش کے انتظامات دیکھنے ایک وزیر انچارج مقرر کیا ہے۔ بارش کہیں کہیں زیادہ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ میں بارش کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں جس پر افسوس ہے اور ٹھٹھہ واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم جلد خوشخبری دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات ہو رہے ہیں جہاں پر سخت مقابلہ چل رہا ہے اور سیاسی ماحول گرم ہے۔ الزامات پر الزامات لگائے جا رہے ہیں جبکہ فواد چودھری نے خود کہا ہم نے غلط کیا، اس پر کچھ ہونا تو چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بے ساکھیوں کے سہارے آئے تھے لیکن اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان نے ساڑے 3 سال میں ملک و قوم کے لیے کیا کیا ؟ موجودہ حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی عزت پوری دنیا میں تباہ کر کے رکھ دی اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ لوگوں کو انتشار کی طرف نہ لایا جائے۔


متعلقہ خبریں