بکھری آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر نے حکومت سندھ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، خرم شیر زمان

بکھری آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر نے حکومت سندھ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے صوبائی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربان پر جگہ جگہ بکھری آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر نے حکومت سندھ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، سڑکیں زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہر میں علاقائی انتظامیہ کہیں ظاہر ہے کہیں غائب، پہلے عوام کو پیاسا مارنے کی کوشش کی، اب تعافن سے مارنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی ائی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے صفائی سے متعلق ہنگامی اقدامات کرنے کے جھوٹے دعوے کیے لیکن صفائی کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی حالانکہ بارشوں کا اسپیل سر پر منڈلا رہا ہے۔

کراچی: پاک آرمی کے دستے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق خرم شیر زمان نے کہا کہ بارشوں سے سندھ پانی میں ڈوب گیا، اب گندگی میں ڈوبا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے وزرا کی تاریخ ہے کبھی پہلے سے مثبت حکمت عملی نہیں بناتے ہیں۔


متعلقہ خبریں