احسن اقبال کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والی فیملی نے معافی مانگ لی

احسن اقبال کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والی فیملی نے معافی مانگ لی

نارووال: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ نا مناسب رویہ اپنانے والے خاندان کے افراد نے معافی مانگ لی ہے۔

عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا، اقتدار میں نہیں آ سکتا، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے اس بات کی تصدیق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کی ہے۔

احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آکر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی، پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

چیف الیکشن کمشنر جو مرضی کر لیں، چوروں کو شکست دیں گے، مسٹر ایکس دھاندلی کی پلاننگ کر رہا ہے، عمران خان

وفاقی وزیر نے مؤقف اختیار کیا کہ میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کرچکا تھا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ چندر روز قبل بھیرہ انٹرچینج پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں موجود فیملی نے احسن اقبال کا مذاق اڑایا تھا اور ان کے خلاف نعرے بازی  بھی کی تھی۔

الزامات ،معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست کا حصہ ہیں، مریم اورنگزیب

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اور نوجوان حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور وفاقی وزیر کے خلاف نازیبا الفاط استعمال کر رہے ہیں جب کہ اونچی آواز میں انہیں چور بھی کہا جا رہا ہے۔

اس اچانک پیش آئی صورتحال کے باوجود احسن اقبال نے فوری طور پر کوئی ردِ عمل دینے سے گریز کیا تھا۔

شہباز گل نے احسن اقبال کو جعلی پروفیسر قرار دے دیا

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ یہ معاملہ عوام کی عدالت میں چھوڑ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں