سربیا کے نواک جو کو ویچ نے ومبلڈن ساتویں مرتبہ جیت لیا


ومبلڈن: سربیا کے نواک جوکوویچ نے ومبلڈن جیت لیا۔ انہوں نے ساتویں مرتبہ ومبلڈن اپنے نام کیا ہے۔

ومبلڈن میں مسلمان ٹینس کھلاڑی تاریخ رقم کردیں گی؟

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نواک جوکوویچ نے مسلسل چوتھی بار ٹائٹل جیتا ہے۔

انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوکوویچ نے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کیریوس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔ سربیا کے ٹینس اسٹار نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ میچ مجموعی طور پر 1-3 سے جیتا۔

اعداد و شمار کے تحت پہلے سیٹ میں انہیں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے دیگر سیٹس 3-6، 4-6 اور 6-7 سے اپنے نام کیے۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

نوواک جوکوویچ نے اپنے کیریئر میں ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے جب کہ وہ سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے والوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سربیئن ٹینس اسٹار نے کیریئر میں 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے انہوں نے اس کے ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈررکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اکیس گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد جوکوویچ نڈال کے ریکارڈ سے ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔

انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی

واضح رہے کہ نواک جوکوویچ ، نڈال اور فیڈرر کی تکون 63 گرینڈ سلیم جیت چکی ہے۔


متعلقہ خبریں