بارش نے ایک بار پھر کراچی کے انفراسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بارش نے ایک بار پھر کراچی کے انفراسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا،شہری انتظامیہ اس شہر کی بجائے اس وقت اپنے اپنے گاؤں میں موجود ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم بیٹھ گیا ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں،سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، حکومت اور انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی،صوبائی وزرا اور افسران اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفنس، کلفٹن، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن اور موسیٰ کالونی کے علاقے زیر آب آچکے ہیں،کراچی والوں کو لاوارث سمجھ کر ان کی جان و مال سے کھلواڑ بند کیا جائے۔


متعلقہ خبریں