آج کل شوہر سے لڑ کر بیوی بھی سیاست دان بن جاتی ہے، خورشید شاہ

حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بڑا نقصان ہو گا، سید خورشید شاہ

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج کل شوہر سے لڑ کر بیوی بھی سیاست دان بن جاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست دان بننے کے لئے آپ کو گاندھی چرچل بھٹو بننا پڑے گا، آج کے سیاست دان اشاروں پر چل رہے ہیں۔

شیخ رشید پاکستانی سیاست کے شیخ چلی ہیں،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان سیاستدانوں کے فیصلوں سے معرض وجود میں آیا، برصغیر سمیت دنیا میں تبدیلی لانے میں سیاستدانوں کا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا سنا ہے وہ میڈیا سے آگے نکل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں