کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ

کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، کل رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک بارش ہوئی، شدت 2020 جیسی تھی۔

موسلادھار بارشیں،وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں, این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق تیزبارشوں کی پیشگوئی تھی، پی اے ایف مسرور پر116 ملی میٹر بارش ہوئی، 8 سے 11 بجے تک سب سے زیادہ ساوتھ میں بارش ہوئی، ساؤتھ کے علاقے میں 232 ملی میٹر بارش ہوئی، جب بارش ہورہی ہوتی ہےتوریلیف کا کوئی کام نہیں ہوسکتا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جیسے ہی بارش تھمی ہم نے امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزید بارش ہونے کا امکان ہے، نکاسی آب کے نظام کو درست کررہے ہیں، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے مشینری کام کررہی ہے۔

کراچی میں تیز بارش، کئی علاقے زیر آب آ گئے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے فون کر کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نے تمام وزرا تعینات کیے ہوئے ہیں، وزرا نکاسی آب کے سلسلے میں سڑکوں پرہیں، پوری کوشش ہے سڑکوں سے پانی جلد نکالیں، نالوں پر بنے تجاوزات کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔

بارش نے ایک بار پھر کراچی کے انفراسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جب سے مون سون شروع ہوا ہے، 29 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، کنٹونمنٹ میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں