آپ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہو، احسن اقبال نے ڈرا کر معافی منگوائی، عمران خان


مظفر گڑھ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے  بلدیاتی الیکشن میں اتحادی جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر کو سندھ میں دھاندلی پر مستعفی ہونا چاہئے، نیب ترمیم کر کے 1100 ارب روپے معاف کروائے، قوم فیصلہ کر بیٹھی ہے کہ ان چوروں اور لوٹوں کو شکست دیں گے۔

عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی، جو بحران پیدا کیا وہ ختم ہو گیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر بتائیں ،کتنی بار حمزہ اور مریم سے ملنے گئے؟ احسن اقبال نے چور کے نعرے لگانے والوں کو ڈرا دھمکا کر معافی منگوائی ہے۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں میری تو لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، مریم نواز کے لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں اربوں روپے کے 4 محلات ہیں، میرےسارے لوگوں پر ایف آئی آرز درج ہیں، یہ چور پاکستان کا بھی سری لنکا جیسا حال کر رہے ہیں، آپ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں۔

عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوئے تو کسی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اگر آپ نے دھاندلا کیا تو اس کے اثرات نظر آئیں گے، یہ قوم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کرے گی، میرے ساتھ چیتے کھڑے ہیں جنہوں نے الیکشن جیتنے ہیں، میں اپنی کرکٹ ٹیم کو کہتا تھا کہ آپ نے آخری گیند تک کھیلنا ہے، جو مرضی کر لیں اس جذبے کوکوئی شکست نہیں دے سکتا، یہ الیکشن نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا امریکی سازش کے تحت ہمارے اوپر چوروں کو مسلط کیا، امریکہ  نے یہاں ملک کے ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا ہے، ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کر کے توہین کی گئی، حمزہ شہباز نے آتے ہی مرغی کی قیمت دگنی کر دی، یہ جنگ آپ کی ہے، آپ نے ہر گھر جا کر لوگوں کو جگانا ہے۔

نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں، وزیراعظم بننا نہیں چاہتا، زرداری سے نفرت ہے، شیخ رشید

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو جہاد سمجھ کر لڑنا ہے، اگر یہ لوٹے اور چور الیکشن جیتتے ہیں تو ملک کا مستقبل چوروں کے ہاتھ میں ہوگا، شریف خاندان نے زندگی میں ایمانداری سے کوئی چیز نہیں کی، کراچی پاکستان کا فنانشل کیپٹل ہے، جب کراچی ترقی کرتا ہے تو سارا پاکستان ترقی کرتا ہے، زرداری کرپٹ آدمی کو جیل میں ہونا چاہئے، سب سے بڑا ڈاکو نواز شریف اور دوسرا آصف علی زرداری ہے۔

عمران خان نے استفسار کیا کہ کون سی قوتیں ہیں جو ان کا احتساب ہونے نہیں دیتیں؟ زرداری ، مراد علی شا ہ اور ان چوروں کے کیسز تیار تھے، کیا وجہ تھی ان کے خلاف جو کیسز تھے آگے نہیں بڑھے؟ ہم ان امریکہ کے غلاموں کو 17 تاریخ کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بیٹھا مسٹر ایکس چوروں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے، 17 تاریخ کو ہم ان چوروں کو شکست دے کر ہمیشہ کیلئے ان کی سیاست کو ختم کریں گے، 7 دن رہ گئے ہیں ابھی بھی اپنا راستہ سیدھا کر لو، اگلے پیر کو آپ کا احتساب شروع ہوگا، جس جس نے قانون توڑا ہے اس بار ان کا کڑا احتساب ہوگا۔

چیئرین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری میں آپ کو ایماندار سمجھتا ہوں، ایک غیرت مند قوم کا گیدڑ لیڈر ہم سب کو شرمندہ کرتا ہے، برطانیہ کے سفیر کو ملک کا وزیراعظم کیک کھلا تا ہے۔

قبل ازیں لودھراں میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لوٹوں سے پہلے میں آج اپنی قوم کی توجہ کراچی کی طرف کرنے لگا ہوں، کراچی اوپر جاتا ہے تو ملک اوپر جاتا ہے۔

کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں دو بڑے ڈاکو ہیں ، ایک زرداری اور دوسرا نواز شریف، کراچی میں 14 سال سے ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں، جب بھی بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، انہوں نے کبھی نہیں سوچا بارش کی تیاری کریں، لاہور بھی بارش ہوتی ہے لیکن پانی نہیں کھڑا ہوتا جب کہ کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اربوں روپے لگا کر انڈرگراؤنڈ ٹینکس بنائے جہاں پانی جمع ہوتا ہے حالانکہ عثمان بزدار کو بہت برا بھلا کہا گیا

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے نام پر سیاست اور چوری کر کے سارے پیسے باہر لے گئے، کون سی طاقت تھی اس ملک میں جو اس کو سزا دینے سے روکتی تھی؟ میں نے پوری کوشش کی ان چوروں کا احتساب کراؤں، یہاں چوری کو برا نہیں سمجھا جاتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ احسن اقبال کہتا ہے کرپشن ہوتی ہے، ایک ن لیگی وزیر نے کہا اسمبلی کے ذریعے نواز شریف کے سارے کیسز ختم کر دو، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، 17 تاریخ کو ہونے والا الیکشن اس ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، امریکہ نے سازش کر کے ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا۔

کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت تھی تو کہتے تھے بہت مہنگائی ہے، جیسے ہی یہ اقتدار میں آئے یہ لوگ مہنگائی کو بھول گئے، احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا وہ بد تمیزی نہیں، کہتے ہیں عمران خان نے بدتمیزی کرنا سکھا دیا، انہوں نے آتے ہی اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کئے، 1100 ارب روپے معاف کروائے، نیب میں ترمیم کر کے خود کو این آر او دیا۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اس ملک کا سب سے بڑا ڈاکو ہے، نواز شریف نے زرداری کے ساتھ مل کر ملک کو مقروص بنا دیا، دو مہینوں میں انہوں نے دال چنے کی 21 فیصد قیمت بڑھائی، حمزہ شہباز کا بزنس انڈے اور مرغی کا ہے، حمزہ شہباز نے انڈے کی قیمت 36 فیصد بڑھا دی ہے ، گھی 22 فیصد، پیٹرول 100 روپیہ لیٹر بڑھایا ہے، ڈیزل کی قیمت 130 روپے بڑھا دی ہے۔

بارش نے ایک بار پھر کراچی کے انفراسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے سازش کی ، میرجعفر اور میر صادق نے اس کا ساتھ دیا، پنجاب میں غیرقانونی اور جعلی وزیراعلیٰ بیٹھا ہوا ہے، اللہ نے ہمیں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی ، احسن اقبال کھانا کھانے گیا تو چور چور کے نعرے لگے، احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا وہ بدتمیزی نہیں حقیقت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مرغی ہمارے دور میں300 روپے تھی اب 600 پر پہنچ گئی ہے، ہم نے اپنے کسانوں کو پیسے دلوائے، شہباز شریف برطانیہ کے سفیر کو کیک کھلا رہے ہیں، شہباز شریف کو برطانوی سفیر کو کیک کھلاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی آسمان پر ہے، بجلی 32 سے 36 روپے یونٹ ہے، انہوں نے گیس 45 فیصد بڑھائی ہے، آپ نے ان لوٹوں کو شکست دینی ہے، یہ چور رہے تو ملک کی صورتحال سری لنکا جیسی ہونے والی ہے، قائداعظم ایک آزاد اور خود دار انسان تھے، دو خاندان 30 سال سے اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والی فیملی نے معافی مانگ لی

عمران خان نے کہا کہ 17 تاریخ کو الیکشن نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہے، میں کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ آپ کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، ہمارا مقابلہ ان چوروں کے ساتھ ہے، ایمانداری سے یہ لوگ کچھ بھی نہیں کر سکے، انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی ساتھ ملایا ہوا ہے، لاہور میں بیٹھا ہوا مسٹر ایکس ان کے ساتھ تیاری کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں