عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی، جو بحران پیدا کیا وہ ختم ہو گیا، مریم نواز


چیچہ وطنی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان نے وزیراعظم ہاؤس کو بلیک میلنگ کا اڈہ بنا دیا، طیبہ گل کو حبس بیجا میں رکھا لیکن عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی، اس نے جو بحران پیدا کیا وہ ختم ہو گیا۔

لاہور میں بارش ہوتی ہے پانی کھڑا نہیں ہوتا، کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ضمنی انتخابات کے حوالے سے ن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس نے کرپشن کا نیا مادل متعارف کرایا، فرح گوگی وہ ہے جو سارا پنجاب لوٹ کر کھا گئی۔

مریم نواز نے شرکا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شاندار استقبال کر کے میرا دل جیت لیا، آپ سب کو بہت بہت عید مبارک ہو، میں آپ لوگوں کی محبتوں کی شکر گزار ہوں، چیچہ وطنی کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 17 کو شیر آ رہا ہے، عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی ہے ، عمران خان نے جو بحران پیدا کیا وہ ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑیں، جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہو گئے اب اچھےدن آنے والے ہیں، شہباز شریف عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں،عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوتے ہی شہبازشریف عوام کوریلیف دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہاں! ہم آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے آئے ہیں، ہم عوام کی مشکلات کو ختم کر دیں گے، روز میڈیا پر عمران خان کے کارنامے کھلتے ہیں، پنجاب میں آکر ڈیڑھ گھنٹہ ہمارا سر کھاتا ہے، عمران خان چار سال میں کوئی چار کام بھی نہیں کر سکے، مسلم لیگ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

اس کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں اس لئے گالیاں دے کر چلے جاتے ہیں، 2018 کے الیکشن سے پہلے اس نے 5 وعدے کئے تھے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، ایک بھی نوکری نہیں دی، عمران خان کی آئے روز کرپشن کی کہانیاں کھل رہی ہیں، وزیراعظم ہاؤس کو اس نے بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا، جس وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانا تھا اس کو اس نے بلیک میلنگ کا اڈہ بنا دیا، 4 سال عمران خان نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ایک ہی منصوبے پرتختی لگائی اس کا نام ہے توشہ خانہ، میرے پنجاب کے بچے غریب ہوگئے اور بشیریٰ بی بی کے بچے ارب پتی ہو گئے،یہ پہلا حکمران ہے جو ریاست پاکستان کو ملے تحفوں کو بیچ کر پیسہ بناتا رہا،  پنجاب کے عوام کا استحصال کیا گیا، سازشوں کا رونا رہتا ہے ، جتنی سازشیں تم نے کی ہیں اس کا حساب ہوگا۔

ن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبا زنے پنجاب میں 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت کی، پنجاب کے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو اس کو تکلیف ہوتی ہے، جب پنجاب کو فری بجلی ملتی ہے تو اس کے سینے میں تکلیف ہوتی ہے، پچھلے چار سال میں جب قربانی ہوتی تھی تو آلائشیں 2،2 ہفتے پڑی رہتی تھیں۔

نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں، وزیراعظم بننا نہیں چاہتا، زرداری سے نفرت ہے، شیخ رشید

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو اغوا کا اڈہ بنا دیا، حصول انصاف کیلئے وزیراعظم ہاؤس جانیوالی خاتون کویرغمال بنا لیا، جس وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنانا تھا اسے اغوا کا اڈہ بنا دیا،عمران خان کا وعدہ 50 لاکھ گھربنانے کا تھا مگرایک گھرنہیں بنا، 90 روز میں کرپشن ختم کرنا تھی لیکن عمران خان کی کرپشن کا کھرا بنی گالہ کو منی گالہ بنانے والوں کے گھر جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں