کراچی، وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کراچی، وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہونے والے  شہریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر زر تلافی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ اعلان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بابت بتایا۔

کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ

ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ن لیگ کے مرکزی صدر نے شہر قائد کے شہریوں کے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہاربھی کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے مشکل حالات میں کراچی کے شہریوں کی داد رسی کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس دس لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے بارشوں میں ہونے والے شہریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر زر تلافی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

کراچی میں بارش، علاقے زیر آب، گاڑیاں سڑکوں پہ بند، کئی علاقوں میں بجلی معطل، 3 افراد جاں بحق

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کے اعلانات پر ان کا کراچی کے شہریوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں