صدر پاکستان سے متعلق منظور وسان کی نئی پیشگوئی

فوٹو: فائل


مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے صدر پاکستان سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023 سے پہلے ہی ہٹیں گے جب کہ نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکے گا، رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں۔


متعلقہ خبریں