سندھ کے وزیر محنت سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سندھ کے وزیر محنت سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: سندھ کے وزیر محنت اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کورونا میں مبتلا

ہم نیوز کے مطابق سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو ئے ہیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے لکھا ہے کہ میری طبیعت گزشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی، 4 روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہوں۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد، مزید 255 افراد متاثر

سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھا ہوا ہے اور آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق کورونا وائرس کی معمولی علامات کے علاوہ ان کی طبیعت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی اس سے قبل مارچ 2020 میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

دورہ سری لنکا،قومی اسکواڈ کے مساجرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’ٹوئٹر‘ پر بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں