وزیراعظم کا تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

عمران خان چور اور جھوٹا ہے، شہباز شریف شام کو بڑا ریلیف دینے والے ہیں، مریم نواز

ہم نیوزکے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام  کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ سمری فوری طور پر بھجوائی جائے۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے۔

مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو دھاندلی کیلئے ملتان پہنچا دیا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے، عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت کی لائی ہوئی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے، اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو انشا اللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے کی جب کہ اوگرا سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے اس میں شرکت کی۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی 18 جولائی سے ہڑتال کی دھمکی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج شام کو وزیراعظم عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں