اسلام آباد سے آج بھی 18 ویں ترمیم پر جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں کمزور کیا، میں کہتا ہوں مضبوط کیا، زرداری

عمران خان کھڈے لائن لگ گئے؟ نہیں لگ سکتا، آصف زرداری

نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنے دور صدارت میں تمام پاورز وزیر اعظم کو منتقل کردئیے تھے، پاورز کے بدلے میں نے 18 ویں ترمیم لے لی تھی، 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا ہے میں کہتا ہوں مضبوط کیا۔

عمران خان چور اور جھوٹا ہے، شہباز شریف شام کو بڑا ریلیف دینے والے ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ چند ہفتے سندھ کے دیگر علاقوں میں دورے کرنے کے بعد میں پنجاب جارہا ہوں، ایک دن کا قصہ نہیں ہے ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹوکو ملک کا وزیر اعظم بناؤں، جب سے بلاول وزیر خارجہ بنا ہے میرے دوستوں کے فون آئے ہیں کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے۔

ایک ٹکٹ پر دو مزے، والد بھی ایم این اے اور بیٹا بھی ایم این اے، گیلانی

آصف زرداری نے کہا کہ اب مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے، میں اب لاھور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کا وجود ہے مگر وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں ہے۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ آپ کو دعا دیتا رہوں گا کہ آپ لوگ عوام کی خدمت کریں، بچیوں کو تعلیم دینے میں پاکستان کا بھلا ہے اور پاکستان کے بھلے میں ہی سب کا بھلا ہے۔

شہباز شریف، خادم اعلیٰ ہیں تو پیٹرول 150 روپے لیٹر اور ڈیزل 144 روپے لیٹر کریں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں تکالیف ہیں،  ملک میں مہنگائی ہے، یہ سب ان کا قصور ہے جنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا، ٹی آر او اور پی آر او الیکشن کروانا بیوقوفی تھی۔


متعلقہ خبریں