پی ٹی آئی کارکنان بدتمیزی کریں، ویڈیو بنائیں، ہاتھا پائی کریں، دفاع کریں، رانا ثنا اللہ

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار آجکل پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بد تمیزی کریں تو الجھنے کے بجائے موبائل فون سے ویڈیو بنائیں۔

وزیراعظم 2 روز میں پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنیکا اعلان کریں گے، عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ نے کارکنان کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ بدتمیزی کرنیوالا ایک شخص ہو یا زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو واٹس ایپ یا سوشل میڈیا کے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کی جائے، بد تمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اسلام آباد سے آج بھی 18 ویں ترمیم پر جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں کمزور کیا، میں کہتا ہوں مضبوط کیا، زرداری

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت مقدمہ درج ہو گا، گرفتاری بھی ہوگی، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک ہوسکتے ہیں، آرٹیکل 15 کے تحت نقل و حرکت کے حق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

شہباز شریف، خادم اعلیٰ ہیں تو پیٹرول 150 روپے لیٹر اور ڈیزل 144 روپے لیٹر کریں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے واضح طور پر پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے حمایتی ہاتھا پائی کریں تو دفاع کا حق استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں