شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ،6 دہشتگرد مارے گئے، ایک جوان شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کےدوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اوربارود بھی برآمد کیا گیا ہے،ہلاک ہونے والے دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک اسلام الدین شہید ہوگئے۔

گزشتہ ماہ بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 2 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں