معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے


ٹوکیو: پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے۔

اداکار تنویر جمال کا انتقال جاپان میں ہوا جہاں وہ کچھ عرصہ قبل علاج کی غرض سے منتقل ہوئے تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اداکار تنویر جمال نے لواحقین میں اہلیہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔

تنویر جمال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کینسر کے باعث اداکار کے پھیپڑے ختم ہو گئے تھے اور ان کا مزید علاج ممکن نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں