پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے

آئی ایم ایف

پاکستان میں چیلنجز کے باوجود معاشی سرگرمیوں میں استحکام رہا، آئی ایم ایف


اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان ہے اور معاہدے کا اعلان آج رات بھی ہو سکتا ہے۔ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوجانے کے بعد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جائزہ لے گا۔

معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے پروگرام ایک ارب ڈالر بڑھا دیا جائے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہو گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کال دی تو ملک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا، شیخ رشید

آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی 2023 تک توسیع دینے کا اعلان کرے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں