کراچی بنانا ری پبلک بن گیا، سیوریج لائن کا نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی بنانا ری پبلک بن گیا، سیوریج لائن کا نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی بنانا ری پبلک بن گیا ہے، شہر میں فوری طور پر سیوریج لائن کا نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے۔

زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثرہوا، نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو وفاقی حکومت نے دیا تھا، وزیر اعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں واقع مرکز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے شہر میں کچھ ہوا ہی نہیں، ہم نے پیپلز پارٹی سے معاہدہ شہر اورعوام کی بہتری کیلئے کیا، لوگ کہہ رہے ہیں معاہدے میں ہم نے پیپلزپارٹی کو چھوٹ دے دی۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس میں لندن کی مثال دی کہ وہاں لوگ بارشوں کو انجوائے کرتے ہیں لیکن لندن میں کئی ایجنسیاں بیک وقت ایک شہر کا انتظام نہیں دیکھ رہی ہیں جب کہ کراچی میں صورتحال یہ ہے یہاں کئی ادارے اس شہر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، اتنے سارے ادارے ہیں اور ان سب کا انچارج وزیراعلیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کبھی 4 انچ پانی میں کراچی میں کشتیاں چلایا کرتے تھے، کیا صدر بننے کے بعد وہ کراچی کے عوام کا درد بھول گئے ہیں؟ وہ چار سال سے خاموش ہیں، عمران خان سے بھی گزارش ہیں کہ کراچی کیلئے وقت دیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ نام نہاد سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم پر تنقید کر رہی ہیں، ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جو کراچی کی واحد اسٹیک ہولڈر ہے، جماعت اسلامی ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہی ہے، جماعت اسلامی اپنا پیپلزپارٹی سے کیا گیا معاہدہ سامنے لائے۔

آرمی چیف کا کراچی میں تیز بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ 2001 میں جو بلدیاتی نظام لایا گیا تھا وہ ایک بہترین نظام تھا، وزیراعلیٰ کہہ رہے تھے کہ ہم نے 600 ملین خرچ کر دیئے ہیں تو کراچی کے عوام پوچھ  رہے ہیں کہ وہ کہاں خرچ ہوئے ہیں؟ وزیر اعلیٰ صاحب! آپ کو تو ہیروں کی کانیں بھی دے دی جائیں تو آپ وہ بھی خرچ کر دیں گے، جانوروں کی آلائشیں آج کے دن تک پورے کراچی میں بکھری پڑی ہیں، ہم نے کئی سیویج کی اسکیمیں وزیراعلیٰ کو دے رکھی ہیں، یہ اسکیمیں کیوں منظور نہیں کی جارہی ہیں؟

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ صاحب! کل سے جو بارش کا اسپیل آرہا ہے وہ بہت خطرناک ہو گا، اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والی بارش مزید تباہ کن ہوگی، اس شہر کے مسائل کا حل صرف ہم ہی جانتے ہیں، یہ شہر  حکومت سندھ کو 350 ارب روپے سالانہ دے دہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پریس کانفرنس میں مطمئن نظر آئے، جتنا زیادہ کراچی کو تقسیم کیا جا رہا ہے مسائل اتنے ہی بڑھ رہے ہیں، ہم نظام کی بات کرر ہے ہیں میئر کی نہیں، ہم شہر میں نظام ما نگ رہے ہیں، ہمیں نظام چاہیے، بدترین کارکردگی میں کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کو متحدہ او رپیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے سے تکلیف ہے۔


متعلقہ خبریں