سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، پاکستانی مؤقف تسلیم، بھارتی خواب چکنا چور


نیویارک: پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور اہم کامیابی اس طرح ملی ہے کہ اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی مؤقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے جس کے بعد بھارت کا سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا خواب چنکا چور ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے دوتہائی اکثریت کی حمایت ضروری ہے جب کہ اس وقت بھارت کے پاس نصف اراکین کی حمایت بھی نہیں ہے۔

یوم شہدا کشمیر حق خودارادیت کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم

یاد رہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ہمیشہ خلاف ورزی کی ہے اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین اور سنگین خلاف ورزیوں میں بدستور ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں