ہمارے حلقہ این اے245 کیلئے امیدوار سید حفیظ ہیں، چوکیدار نے شہر بیچ دیا، مصطفیٰ کمال


کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے لیے امیدوار سید حفیظ ہیں، جو بندہ کام نہیں کرتا اس کو ووٹ نہ دیں۔

زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثرہوا، نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو وفاقی حکومت نے دیا تھا، وزیر اعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ
14 سال سے پیپلز پارٹی حکمرانی کر رہی ہے، اس شہر کا جو چوکیدار ہے اسی نے شہر کو بیچ دیا ہے۔

انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہونے والی بارشوں سے کئی جانوں کا نقصان ہوا ہے، میں بارش سے پہلے نالوں کی صفائی کرواتا تھا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کراچی شہر کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے، کراچی کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

کراچی بنانا ری پبلک بن گیا، سیوریج لائن کا نیا انفرا اسٹرکچر بنایا جائے، خواجہ اظہار الحسن

ہم نیوز کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب کو آزما لیا گیا ہے، سب ناکام ہو گئے ہیں، جو شہر کی خدمت کرے اسی کو ووٹ دے کر منتخب کریں۔


متعلقہ خبریں