شمالی وزیرستان میں پولیو کے 12ویں کیس کی تصدیق


اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کے 12 ویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں سال پولیو کے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 2 اموات

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع پولیو وائرس کے لیے حساس قرار دیئے جا چکے ہیں اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔


متعلقہ خبریں