ٹیسٹ سیریز، سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا


کولمبو: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق دمتھ کرونا رتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجیلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلویٰ، کامینڈو مینڈس، نیروشن ڈکویلا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سری لنکن کھلاڑی دنیش چندی مل، رمیش مینڈس، ماہیش تھیکشانا، کاسن رجیتھا، وشوا فرنینڈو، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدھوشنکا، پرابتھ جےسوریا، دونتھ ویلا لاگے، جیفری واندرسے کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی کو گال میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ سری لنکا میں کشیدہ صورتحال کے باوجود سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی۔


متعلقہ خبریں