چینی کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ

چینی کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ

کراچی: چین کی یوٹونگ بسز تیار کرنے والی کمپنی نے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

کراچی: بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتا ح کردیا

ہم نیوز کے مطابق چین کی مشہور یوٹنگ بسز تیار کرنے والی کمپنی پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگائے گی، پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا۔

اس ضمن میں یوٹونگ بسز تیار کرنے والی چینی کمپنی کے کنٹری منیجر نے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن سے ملاقات کی، ملاقات میں آئندہ ہفتے تک اس حوالے سے ٹھوس پروپوزل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ملاقات کے بعد کہا کہ کوشش ہے کہ سندھ میں پبلک ٹرانسورٹ پلانٹ لگایا جائے، پلانٹ لگنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے می بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کی کراچی کیلئے 3گزارشات: ہزاروں ایئرکنڈیشن بسیں منگوائیں، وزیراعلیٰ کو طریقہ بھی بتادیا

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگنے سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہو گی بلکہ روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں