پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی، خواجہ سعد رفیق

پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی، خواجہ سعد رفیق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوابازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی۔

بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے اور جسٹس مظہرعالم کے نوٹ کے بعد پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم، صدر، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی۔

’’اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے’’ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وگرنہ ہر آنے والا آئین کی بے حرمتی کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں