ٹوئٹر ڈاون، صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا

فائل فوٹو


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ڈاون ہو گئی ہے جس کے باعث صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Twitter down in Pakistan

صارفین اپنے اکاؤنٹس لاگ ان کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ نہ کوئی ٹویٹ کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی پوسٹ دیکھ سکتے۔

انٹرنیٹ ٹریفک پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم  ڈاون ڈیڈیکٹر پر چند منٹوں میں ہی ہزاروں افراد نے ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کا بتایا ہے۔

یاد رہے کہ آخری بار ٹوئٹر کو اس سال کے اوائل میں اس طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک مائیکروبلاگنگ کی معروف ویب سائٹ ڈاؤن رہی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں