بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ دیے جائیں، وزیراعلیٰ

بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ دیے جائیں، وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں۔

کراچی، وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کا ساتھ دے، آج وفاقی وزیر کے ہمراہ ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہوا ہے، ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا بلوچستان حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

قدوس بزنجو نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کھڑی فصلوں کو بے حدنقصان پہنچا ہے، حقوق کی جنگ لڑنی ہے تو اسمبلی میں بیٹھ کر لڑیں۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، لاہور میں تباہی مچا دی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ شرپسند افراد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں