سپریم کورٹ فیصلہ: آرٹیکل 6 پر کارروائی شروع، کابینہ اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کر لوں گا، وزیر داخلہ

رانا ثنا اللہ نے شکست تسلیم کرلی


حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ریفرنس بنتا ہے، اسپیکر عمران خان کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجیں اور وہ عمران خان کو ڈی سیٹ کرے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے اضافی نوٹ میں آئینی کی خلاف ورزی پر تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے، یہ واضح کیا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین میں خیانت کی ہے۔ نہ صرف خیانت بلکہ ملک کے آئین کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔

مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہوئی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ اس خیانت کی سزا آئین کے آرٹیکل 5 اور 6 میں درج ہے، ایوان صدر میں بیٹھے شخص کو آئین اور اس فیصلے کی پاسداری کرنی چاہیے اورمستعفی ہونا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد عمران نیازی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے،عمران خان نے اقتدار کو بچانے کے لیے قوم اور آئین کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔

بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو میں گرفتار کرنے کے لئے تیار ہوں جس کے لیے کابینہ کو درخواست کی ہے، کابینہ کو اس پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شیخ رشید کو لانگ مارچ میں ہی گرفتار کرنے کا ارادہ تھا،لیکن وہ ہتھے نہیں چڑھ سکا۔

 


متعلقہ خبریں