سپریم کورٹ نے نام نہاد سازشی بیانیے کے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کردی، اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نام نہاد سازشی بیانیے کے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کردی ہے۔

سپریم کورٹ فیصلہ: آرٹیکل 6 پر کارروائی شروع، کابینہ اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کر لوں گا، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے نعرہ چاہئے تھا، اس لئے امریکی سازش کا بیانیہ رچایا گیا۔

بزرگ سیاستدان اسفند یار ولی خان نے کہا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی ا سپیکر اورسابق وزیرقانون کو آئین شکن قرار دے دیا، پارلیمان کی بالادستی اور آئین کے تقدس کیلئے اب پارلیمنٹ کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوگی، جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، پاکستان کو مضبوط جمہوریت کی ضرورت ہے۔

سینیٹ: عارف علوی اور عمران خان سمیت دیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے قرار داد جمع

ہم نیوز کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ یہ وہی جماعت ہے جس نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی تضحیک کی، جھوٹے نعروں پرعوام کو مزید دھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں