سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 میں درج ہے، وزیر اعلیٰ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کوئی نئی بات نہیں، کسی شخص کو غیر قانونی طور پر یہاں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے، غیر قانونی رہائشیوں کو ہم قانونی طور پر ٹریٹ کرتے ہیں لیکن نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ قانون ہاتھ میں لے لیں۔

سپریم کورٹ کافیصلہ،کابینہ منظوری دے تو عمران خان کو گرفتار کر لوں گا، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 میں درج ہے، وہ شخص ابھی بھی ایسی ہی باتیں کر رہا ہے، عمران خان کہتا تھا کہ اس نے کوئی ویڈیو ریکارڈ کر لی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی لیکن حکومت سندھ ماحول خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی، قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے اورپرامن ماحول کو خراب نہ کیا جائے، اردو اور پنجابی بولنے والے سندھ کے شہری ہیں۔

مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہوئی، عمران خان

قبل ازیں صوبائی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں ممتاز مصنف و قلمکار نسیم کھرل کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے خیر پور یونیورسٹی میں نسیم کھرل چیئر اور گمبٹ میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نسیم کھرل کی کہانی مساوات پڑھی ہے، مساوات میں سماجی ناہمواری کی بات کی گئی ہے،
نسیم کھرل کی کہانیاں انگریزی میں ترجمہ ہونے سے پوری دنیا میں پھیل جائیں گی، سندھ وہ صوبہ ہے جس نے بغیر کسی تفریق کے سب کو اپنی آغوش میں لیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں سندھ کی دھرتی کو اپنانا ہے، اس دھرتی کے دشمن اب جرائم کو لسانی رنگ دے رہے ہیں حالانکہ مجرم صرف مجرم ہوتا ہے، اس کی کوئی ذات، زبان یا قومیت نہیں ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کا سازش کا بیانیہ اڑا کر رکھ دیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوفیوں کی دھرتی کو خون خرابے سے ناپاک نہیں کرنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں