الیکشن کی وجہ سے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئیں، شوکت ترین


اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ الیکشن کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جو یکم اگست کو پھر بڑھا دی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف ہمیشہ غلط اعداد و شمار بتاتے ہیں۔ پیٹرول پر 100 روپے بڑھا کر 18 روپے کم کر دیئے اور ڈیزل پر 130 روپے بڑھا کر اب 40 روپے کم کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کس کو بےوقوف بنا رہی ہے جبکہ الیکشن کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئی ہیں اور یکم اگست کو یہ حکومت دوبارہ پیٹرول پر 10 روپے بڑھا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی، یہ کوشش کررہے ہیں ہمیں غدار ثابت کیا جائے، عمران خان

شوکت ترین نے کہا کہ تیل کی قیمت اس وقت سے بھی کم ہے جو ہم چھوڑ کر گئے تھے۔


متعلقہ خبریں