شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی، شاہ محمود قریشی


ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زین قریشی کی 13 جولائی کی ریلی کامیاب رہی جس پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آدھا الیکشن گزر گیا اور آدھا پولنگ کے دن رہ گیا۔ اب نتائج کے حصول کے بغیر کوئی پولنگ سے نہ جائے۔ ہم تصادم کہیں نہیں چاہتے اور کسی کو دباؤ میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی جرات کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا، شیخ رشید

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی اور عابد شیر علی کا ملتان سے کیا تعلق ہے؟ انہیں لندن سے ملتان بھیجا گیا۔ عابد شیر علی ایک شرارت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کرسی کی ہوس میں کچھ بھی کر سکتا ہے کیونکہ حمزہ شہباز کو اس وقت اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں