صوبہ کشیدگی کی خطرناک لپیٹ میں ہے، حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، اسد عمر

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبہ کشیدگی کی خطرناک لپیٹ میں ہے لیکن حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

کراچی میں جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کے کارکنان ملوث ہیں، شرجیل میمن کا الزام

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی امن وامان سے لے کرعوام کو شہری سہولیات کی فراہمی تک حکومت سندھ نا اہلی کا استعارہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل بظاہر ایک منصوبے کے تحت حالات کشیدہ کئے جارہے ہیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سندھ کو تشدد اور خونریزی کی طرف لے کے جایا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 میں درج ہے، وزیر اعلیٰ

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیدار اور صحیح معنوں میں عوامی حکومت ہوتی تو حالات اس نہج تک نہ پہنچتے، سندھ کے حکمرانوں میں ابھی بھی سنجیدگی کا شدید فقدان دکھائی دے رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسدعمر نے کہا کہ تحریک انصاف وفاق پاکستان کی اکائیوں کو باہم جوڑنے والی ٹھوس ترین قوت ہے، پی ٹی آئی فریقین کے مابین صلح جوئی اور معاملے کے بلا تاخیر حل کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں مشتعل افراد کا حملہ: جلاؤ، گھیراؤ، مرکزی دروازے کو آگ لگا دی گئی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کارکنان ملوث ہیں۔


متعلقہ خبریں