سب کے سامنے کہتا ہوں لگاؤ میرے اوپر آرٹیکل 6، میں ایک ایک چیز بتاؤں گا، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 فوادچودھری پر لگ جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن صدرعارف علوی اورقاسم سوری کا کیا قصورہے؟

سینیٹ: عارف علوی اور عمران خان سمیت دیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے قرار داد جمع

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حلقہ پی پی 170 میں آخری انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک قوم جاگ جاتی ہے تو ا نقلاب آتا ہے، جوقوم غلام ہو وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی، یہ کوئی عام الیکشن نہیں ،دو قومی نظریے کا الیکشن ہے، موجودہ حکمران امریکہ اور پیسے کے غلام ہیں، موجودہ حکمران اسرائیل کو تسلیم کر نے کیلئے تیار ہیں، یہ مودی کو گھر پر بلانے کیلئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو خاندان 32 سال سے حکمران رہے اور ملک لوٹتے رہے، ہمارے سفیر کو کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کو نہیں ہٹایا تو امریکہ ناراض ہوگا، ڈونلڈ لو کے پیغام کے دو دن بعد عدم اعتماد آگئی، پاکستان اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دوسا ل میں سب سے زیادہ گروتھ ہوئی، کورونا کے دوران ساری دنیا میں عذاب آیا ہوا تھا،
کورونا کے دوران ہم نے معیشت اور اپنے عوام کو بچایا، پاکستان کورونا کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹاپ تین ملکوں میں شامل تھا، ہمارے دور میں ہماری معیشت اوپر جارہی تھی، ہمارے دور میں ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈالرز آئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ مراسلے پر کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں تو تحقیقات کرنا کس کا کام تھا؟ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں کہا گیا کہ مداخلت ہوئی ہے، بیرونی سازش میں یہاں کے میر صادق اور میر جعفر بھی شامل تھے، سب کے سامنے کہتا ہوں لگاؤ میرے اوپر آرٹیکل 6، مجھ پر آرٹیکل 6 لگا تو عدالت کو وہ باتیں بتا سکوں گا جو ابھی تک میں نے نہیں کیں، آرٹیکل 6 لگاؤ، میں ایک ایک چیز بتاؤں گا، قوم کو مقروض بنا کر انہوں نے اربوں روپے بنائے، انہوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل مشرف نے ان کو این آر او دیا، قوم کا نقصان کروایا،  قائد اعظم غلام ہندوستان میں آزاد لیڈر تھا جس کی دشمن بھی تعریف کرتے تھے، ادھر ہمارا وزیر اعظم ہے جس کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، کوئی قانون سے اوپر نہیں ہے، ہمیں ایک سازش کے تحت بنانا ری پبلک کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ہمیں ادھر دھکیلا جا رہا ہے جہاں ملک نیچے جاتا ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 میں درج ہے، وزیر اعلیٰ

شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی سنا ہے برطانیہ اورفرانس کے وزیراعظم کی باہر پراپرٹیز ہیں، حکومت انہوں نے پاکستان میں کر نی ہے، پیسہ ان کا باہر پڑا ہواہے، ایک ملک غریب تب ہوتا ہے جب وہاں انصاف نہیں ہو، مریم نواز کہتی تھیں میری باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، پانامہ پیپرز میں انکشاف ہوتا ہے کہ لندن میں چاروں محلات ان کے ہیں، اپنے اثاثوں کا جو ثبوت نہ دے سکیں ان کو جیل میں ڈالنے کے بجائے ملک پر مسلط کیا گیا، جو ضمانت پر ہو اس کو باہر کوئی چپڑاسی نہیں رکھتا ، یہاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ لگا دیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سنٹرل پنجاب اور پیپلزپارٹی اندروان سندھ تک رہ گئی ہے،
جو پارٹی اس ملک کو اکھٹا رکھ سکتی ہے وہ ہے تحریک انصاف اور جو پارٹی ملک کواکھٹا رکھ سکتی ہے اس کے خلاف سازش کی گئی ہے، زرداری سندھ اور نواز شریف پنجاب کی بات کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو تقسیم کر کے حکومت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنے نیوٹرلز سے کہتا ہوں اس وقت پاور آپ کے پاس ہے، نیوٹرلز سے پوچھتا ہوں کیوں آپ نے اس سازش کو کامیاب ہونے دیا؟ نیوٹرلز کے پاس تو ان کے سارے ریکارڈز تھے پھر اس ملک پر کیوں مسلط کیا؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کیسے آپ نے ان کے پیپرز پاس کیے؟

قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حلقہ پی پی 167 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو ہم نے فارغ کرنا ہے، ان لوگوں نے سیاست پاکستان میں لیکن عید ، علاج اورکاروبار سب باہر کرنا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو اس ملک کو لوٹتے ہیں اور موقع ملتے ہی بھاگ جاتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ا رب روپے کی چوری کے کیس میں چار گواہان اب تک مرچکے ہیں، انہوں نے کبھی ایمانداری نہیں کی، یہ الیکشن میں بڑی دھاندلی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ڈیزل 144 اور پیٹرول150 روپے لٹرتھا، ہمارےدور میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں، آج عالمی مارکیٹ میں پیٹرول ہماری حکومت سے زیادہ سستا ہے، امریکی غلاموں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، یہ رنگ برنگی لوٹے ہیں، لوٹے اپنے ضمیر کو بیچتے ہیں، جو بھی اپنا ضمیر بیچتا ہے، میری نظرمیں وہ شرک کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 17 جولائی کو صرف ضمنی الیکشن نہیں، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، جو اپنے ملک میں پیسہ بنانے آتے ہیں ان کے ہی باہر ملکوں میں اثاثے ہوتے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں کہ میری بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے جب کہ مریم نواز کے نام پر لندن میں 4 بڑے محلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگو ں نے بیرونی ملک جائیدایں بنائیں، ایک لٹیرا خاندان ہے اور دوسرا سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو ہے، 26 سال سے میں ان دو ڈاکو خاندانوں کے خلاف جہاد لڑ رہا ہوں، آپ کے کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے، ان کو چوروں کو جتوانے کے لیے بڑی دھاندلی کرنا پڑے گی، مسٹر ایکس کو خاص حکم ملا ہے کہ ان کو کسی طرح جتوانا ہے،  اگر ان لوگوں کو جتوانے کیلئے انہوں نے دھاندلی کی تو سری لنکا کا حال دیکھ لیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سری لنکا میں تو صرف 2 کروڑ کی آبادی ہے، پاکستان میں 22 کروڑ آبادی ہے، سری لنکا میں لوگوں نے وزیر اعظم اور صدر کے گھر پر قبضہ کر لیا، یہ قوم صبر کر رہی ہے قوم کو دیوار سے لگایا گیا تو آپ لوگوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، میں نیوٹرلز سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ گھر پر ڈاکو حملہ کر دیں تو چوکیدار کہے گا کہ میں نیوٹرل ہوں؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب مجھے نکالا گیا تو اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں، آپ مجھے بتائیں کیا امریکہ چاہے گا کہ پاکستان مضبوط ہو، کیا کبھی بھکاری کو کوئی وزیر اعظم مانتا ہے؟ نواز شریف امریکی صدر کے سامنے ایسے بیٹھتا ہے جسے سکول کا بچہ ہیڈ ماسٹر کےسامنے بیٹھتا ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حلقہ پی پی 168 میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انسان ہیں، ہمیں اپنی مرضی کے مطابق مت چلاؤ، امریکی غلاموں کو ہم 17 جولائی کو شکست دیں گے، جذبہ اور جنون دونوں ہی پی پی 168 میں نظر آرہا ہے۔

ضمنی انتخابات: پاک فوج اور رینجرز کے علاوہ فرنٹیر کانسٹیبلری بھی تعینات کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں نے خوف کی زنجیریں توڑدی ہیں، قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے، لوٹوں کی جگہ صرف غسل خانے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیری بلوسم نے بڑی گیم کھیلی ہے، پہلے ڈیزل 130 روپے بڑھایا اب 35 روپے کم کردیا، شہباز شریف کیا تم قوم کو بے وقوف سمجھتےہو؟ یہ قوم باشعور ہے، مسٹر ایکس کو حکم ملا ہے کہ ان چوروں کو الیکشن جتوانا ہے، یہ دھاندلی کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر بڑے عرصے بعد چین کی نیند سوئی، مریم نواز

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں نے ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے، 15 سے 20 ہزار جعلی ووٹ تیار کیے گئے ہیں، پولنگ ایجنٹس کو تیار کریں تاکہ کوئی دھاندلی نہ کرسکے، چور اور امریکہ کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، 17 جولائی کو حمزہ شہباز کو ہرا کر گھر بھیجنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، کرپشن کی وجہ سے سری لنکا تباہ ہوگیا ہے، ڈسکہ میں چند پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگی ہوئی تو انہوں نے پورا الیکشن کینسل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کئی ممالک گئے لیکن کسی نے پیسے نہیں دیئے، شریف برادران اور آصف زرداری نے 30 سال ملک کا پیسہ لوٹا، یہ پہلے لندن میں اپنے محلات مانتے نہیں تھے، مریم سزایافتہ ہیں،اس کا باپ بھی سزا یافتہ ہے، سلما ن شہباز ملک سے بھاگا ہوا ہے، وزیراعظم کا بیٹا مفرور، وزیراعلیٰ پنجاب پر کیسز چل رہے ہیں، حمزہ شہباز بچوں کو کہتا ہے کرپشن ہوتی ہے۔

بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دیں گے، غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے، پرویز خٹک

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری منتخب حکومت گرائی گئی، یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی سازش میں ملوث تھے، دھاندلی کے باوجود ہم ان کو شکست دیں گے اور حمزہ شہباز کو خدا حافظ کہیں گے اور
اس کے خلاف ٹرائل شروع کروائیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے سی سی پی او اور ڈی آئی جی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو! تم دونوں میری نظر میں ہو، 25 مئی کو ہمارے پرامن احتجاج پر تم دونوں نے لوگوں پربڑا ظلم کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد پرتشدد کیا گیا، آپ نے جو سارے غیر قانونی کام کیے ہیں وہ ہم نہیں بھولیں گے، اس اتوار کو جب حمزہ شہباز جائے گا تو تم دونوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

قبل ازیں فیصل آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم 17 جولائی کولوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگتے دیکھیں گے، میں 1100 ارب روپے ان چوروں کوہضم کر نے نہیں دوں گا، آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا، جنہوں نے ان دو خاندانوں کو ہم پر بٹھایا، انہیں اس ملک کی تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

الیکشن کمیشن نے 40 لاکھ زندہ افراد کا انتقال کروا دیا، یاسمین راشد کا الزام

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم گئے تھے اس وقت عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں، آئی ایم ایف نے ہم پر ڈھائی سال دباؤ ڈالا کہ قیمتیں بڑھاؤ لیکن ہم نے نہیں کیا۔

انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے، میں ابھی سے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کیا ہے، 17 تاریخ کو ایک جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی، قوم جانتی ہے اس ملک میں بیرونی سازش ہوئی، یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی بیرونی سازش میں ملوث تھے، 30 سال سے دو خاندان اس ملک کو لوٹ رہے تھے، کرپشن کیسز ان کے دور میں بنے تھے۔

عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی جرات کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا، شیخ رشید

عمران خان نے کہا کہ آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا، میں 1100 ارب روپے ان چوروں کو ہضم کرنے نہیں دوں گا، امریکہ چاہتا ہے کہ ایسا حکمران بیٹھے جو اس کا حکم مانے، ایک ٹیلی فون کا ل پر اس وقت کے سربراہ نے گٹھنے ٹیک دیئے تھے، 80 ہزار پاکستانی امریکہ کی جنگ میں مارے گئے، آج بھی اس جنگ کی وجہ سے ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ہمارے قبائلی علاقے میں 400 بمباری کی گئی، ہم کسی سے دشمنی نہیں ، سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگتے دیکھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکہ کو یہ پتہ تھا میں کسی صورت اپنی قوم کو غلامی نہیں کرنے دوں گا، امریکہ بوٹ پالش کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، پاکستانیو! کیا آپ بھکاری ہیں؟ 32 سال سے آپ بھیک مانگ رہے ہیں، زرداری اور شریف خاندان اس ملک کا پیسہ باہر لے کر گئے، وزیراعظم اپنے آپ کو بھی شرمندہ کرتا ہے اور اپنی قوم کو بھی، انہوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دینے ہیں، آپ نے ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے، یہ
لوگ دھاندلی کے بغیر نہیں جیتے سکتے ہیں۔

آئین شکنی پر کمیٹی تشکیل،آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی،مریم اورنگزیب

عمران خان نے کہا کہ لندن میں 4 بڑے بڑے محلات مریم نواز کے نام پر ہیں، ہمارا انصاف کا نظام بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑتا، سری لنکا کے پاس پیسے نہیں ہیں ملک چلانے کیلئے، جنہوں نے ان دو خاندانوں کوہم پر بٹھایا اس ملک کی تاریخ معاف نہیں کرے گی، سب سے زیادہ ہم نے ٹیکس اکھٹا کیا تھا، انہوں نے سازش کر کے ہماری حکومت گرائی، جب تک آخری گیند نہیں ہوتی آپ نے مقابلہ کرنا ہے، یہ پورے الیکشن میں دھاندلی کریں گے، انہوں نے کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں