علی امین گنڈا پور کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد


پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے رہنماوں پر پنجاب میں داخلے سے پابندی بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے مذکورہ رہنماوں کو رواں مال 15 جولائی سے 18 جولائی تک پنجاب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

الیکشن کمیشن: علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم پر پابندی، بھائی نااہل قرار

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماوں پر الیکشن کمیشن کے تحفظات کے تناظر میں پابندی عائد کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر ضمنی انتخابات کے دوران لڑائے جھگڑے کا باعث بن سکتے ہیں اور پولنگ کے عمل میں خلل پیدا کرسکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں