اگر دھاندلی کر کے نتیجہ بدلا گیا تو پھر انقلاب آئے گا، شہباز گل


 پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عوامی فیصلے کے بعد اب کپتان کو نہیں ہرایا جا سکتا ۔  اگر دھاندلی کر کے نتیجہ بدلا گیا تو پھر انقلاب آئے گا ۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے دس دن تک لگاتار پنجاب کے 20 حلقوں میں فرنٹ فٹ پر جارحانہ مہم چلائی ۔ دن بھر کیمپین کے بعد جب پوری ٹیم تھک جاتی تھی تب بھی عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آتی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے،اسد عمر

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا ایسا عوامی ردعمل پاکستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔ پاکستان عام انتخابات کے لئے تیار ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہاہے کہ  عوامی فیصلے کے بعد اب کپتان کو نہیں ہرایا جا سکتا ۔  اگر دھاندلی کر کے نتیجہ بدلا گیا تو پھر انقلاب آئے گا ۔


متعلقہ خبریں