عالمی بینک کیجانب سے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہمی کی منظوری


پاکستان: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہو گی اور یہ صوبہ پنجاب کے لیے فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حکومت نے ہر سال 3 ہزار 500 ارب روپے کا خسارہ کیا، وزیر خزانہ

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ چھوٹے درجے کے کسانوں کو ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہو گا اور پانی کےاستعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہو گی۔


متعلقہ خبریں