صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر امریکہ کے اقدامات پر سوال اٹھتے ہیں،محمد بن سلمان


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پرامریکہ کے اقدامات پر سوال اٹھتے ہیں۔

جدہ میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، مملکت نے اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار اپنائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہونے والی غلطیاں روکنے کیلئے مزید طریقہ کار بھی ترتیب دیے ہیں،طاقت کےذریعے اقدار کو مسلط کرنے کی کوشش کرنا نقصان دہ ہے۔

سعودی عرب میں 300 سال سے قائم بادشاہت ختم نہیں کرسکتے،محمد بن سلمان

انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے اقدار کومسلط کرنا نقصان دہ ہے جسے عراق،افغانستان میں ہوا،عراق افغانستان دونوں ممالک میں امریکہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اپنے اختلافات کے باوجود ایک ساتھ رہنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں