بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک


بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے زیارت کے علاقے ورشوم میں مغوی عمر جاوید کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر اس کا صفایا کر دیا گیا۔

زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، بدقسمتی سے عمرجاوید شہید کی لاش قریبی نالے سے ملی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق دہشتگردوں نے عمرجاوید کو اغوا کے فوری بعد شہید کردیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھاگنے والے 3سے 4 دہشت گردوں کی تلاش کیلئےعلاقے میں آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں